نئی دہلی: بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان 19 ستمبر سے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے 16 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے سپرد کی گئی ہے جب کہ رشبھ پنت، ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
یش دیال سرپرائز پیکج کے طور پر سامنے آئے ہیں، جنہوں نے دلیپ ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جب کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سڑک حادثے کے بعد سے رشبھ پنت تقریباً دیڑھ سال کے عرصے سے کرکٹ سے دور رہے ہیں اور 2022 کے بعد سے ان کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی اسکواڈ میں یشسوی جیسوال، شبھمن گل، کے ایل راہول، سرفراز خان، دھروو جریل، آر اشون، آر جدیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، محمد سراج، آکاش دیپ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News