سنگاپور کے کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کم رنز دے کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
سنگاپور کے نوجوان لیگ اسپنر ہرشا بھردواج نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صرف 3 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ ایشیا کوالیفائر میں منگولیا کی ٹیم کے خلاف اپنے نام کیا ہے جب کہ اس میچ میں انہوں نے 4 اوورز کرائے تھے۔
انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو بار دو دو وکٹیں حاصل کی، پاور پلے میں ہی منگولیا کی 6 وکٹیں گرچکی تھیں جن میں سے 5 وکٹیں ہرشا بھردواج نے حاصل کیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: منگولیا ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی
ملائیشیا کے شہر بانگی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں منگولیا کی پوری ٹیم صرف 10 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی تھی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی مینز کرکٹ میں یہ کسی بھی بولر کی دوسری بہترین بولنگ ہے جب کہ اس سے قبل نائجیریا کے کھلاڑی پیٹر آہوکا نے 5 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
اگر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین بولنگ کی بات کریں تو اس فہرست میں شنگاپور کے کھلاڑی ٹاپ پر ہیں، سنگاپور کے کھلاڑی سیاز رال ایڈرس بھی 8 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News