Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کنگ آف کلے‘ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Now Reading:

’کنگ آف کلے‘ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
رافیل نڈال

’کنگ آف کلے‘ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسپین کے سابق  عالمی نمبر  ایک اور 22 گرینڈ سلیم  ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال نے اگلے ماہ شیڈول ڈیوس کپ کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق 38 سالہ ہسپانوی اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ اگلے ماہ ہونے والے ڈیوس کپ کے ساتھ اپنے ٹینس کیریئر کا اختتام کروں گا۔

رافیل نڈال اس سال نومبر میں آخری بار کورٹ میں دکھائی دیں گے جب وہ اسپین کی جانب سے مالاگا میں ہونے والے ڈیوس کپ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں، گزشتہ دو برس مشکل تھے اور میرا نہیں خیال کہ میں اب کھل کر کھیل پاؤں گا، یہ فیصلہ مشکل ہے جس کے لیے مجھے بہت وقت لگا لیکن زندگی میں ہر چیز کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے۔

 یاد رہے کہ رافیل نڈال نے اپنے کریئر کا آغاز 2001 میں 15 برس کی عمر میں کیا تھا۔

Advertisement

اس دوران انہوں نے 14 فرنچ اوپن سمیت 22 گرینڈ سلَیم ٹائٹل حاصل کیے، ان میں 4 یوا یس اوپن اور 2، 2 بار آسٹریلیئن اوپن اور ومبلڈن چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سکسز ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا
چیمپئنز ٹرافی؛ وسیم اکرم کا بھارتی ٹیم سے پاکستان آنے کا مطالبہ
پی سی بی کا مفاہمت پر غور؛ فخرزمان کے لیے برف پگھلنے لگی
سعید انور کی سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کی تردید
محسن نقوی نے فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی
پاکستان ٹیم سکسز ٹورنامنٹ کے لیے ہانگ کانگ روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر