Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

Now Reading:

ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

ملتان: انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کھیل کے دوسرے دن 556 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ہے جب کہ سلمان علی آغا 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان شان مسعود نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ اوپنر عبداللہ شفیق 102 رنز بناکر پویلین لوٹے، سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33 اور بابر اعظم 30 بناکر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں صائن ایوب 4، محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، ابرار احمد 3 اور شاہین آفریدی نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں جب کہ دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان ہی میں شیڈول ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

کپتان اولی پوپ، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، زیک کرالے، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نعمان علی اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار
بھارت کا انکار؛ حفیظ پی سی بی اور حکومت کی جانب سے حیران کن جواب کے منتظر
ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ قومی ٹیم برسبین پہنچ گئی
چیمپئنز ٹرافی؛ بھارتی انکار کے بعد پاکستان کا دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر غور
چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کے انکار پر پاکستانی حکومت نے سخت مؤقف اپنا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر