Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہروز کاشف دنیا کی تمام بلند چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

Now Reading:

شہروز کاشف دنیا کی تمام بلند چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے
شہروز کاشف

شہروز کاشف دنیا کی تمام بلند چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے۔

’براڈ بوائے ‘ کے نام سے مشہور شہروز کاشف  آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پر پہنچ گئے۔

شہروزکاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام آٹھ ہزار میٹر سے زائد والی تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں، سرباز نے گزشتہ ہفتے  ہی شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

شہروزکاشف  نے آٹھ ہزار میٹر سے زائد والی تمام 14 بلند چوٹیاں  سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع کیا تھا۔

انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا، یہ ایک شاندار شروعات تھی جو انہیں بین الاقوامی سطح پر مشہور کرگئی۔

Advertisement

سال 2021 میں شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سرکیا جبکہ 2022 میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو کی چوٹیوں پر پہنچ کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

گزشتہ سال انہوں نے اناپورنا،داولاگیری اور چوایو کو سر کیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہروز کاشف گزشتہ برس ایک حادثے کے باعث شیشاپنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے، اگر وہ اس وقت شیشاپنگما کو سر کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ آٹھ ہزار میٹر سے زائد والی تمام 14 بلند چوٹیاں   سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن جاتے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نعمان علی اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار
بھارت کا انکار؛ حفیظ پی سی بی اور حکومت کی جانب سے حیران کن جواب کے منتظر
ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ قومی ٹیم برسبین پہنچ گئی
چیمپئنز ٹرافی؛ بھارتی انکار کے بعد پاکستان کا دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر غور
چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کے انکار پر پاکستانی حکومت نے سخت مؤقف اپنا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر