Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعید انور کی سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کی تردید

Now Reading:

سعید انور کی سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کی تردید
سعید انور کی سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کی تردید

سعید انور کی سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کی تردید

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے پریشان ہوگئے۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور نے ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم پر اپنے نام سے بنے اکاؤنٹس کی تردید کرتے ہوئے اظہار لاتعلقی کردیا۔

سعید انور نے کہا کہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر میرا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں، جو لوگ بھی میرے نام سے جھوٹے اکاؤنٹ چلا رہے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے جعلی اکاؤنٹس کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کو پکڑنے میں مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام ہمیں ترغیب دیتا ہے کہ جھوٹ نہ بولیں اور جھوٹ کو نہ پھلائیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ سعید انور 1990 سے 2003 کے دوران پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس دوران انہوں نے 55 ٹیسٹ اور 247 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

سابق کھلاڑی کا کیریئر شاندار رہا ہے، انہوں نے ٹیسٹ میں 11 سنچریوں اور 25 نصف سنچریوں کی بدولت 4052 رنز اسکور کیے جب کہ ون ڈے میں 20 سنچریوں اور 43 نصف سنچریوں کی بدولت 8824 رنز اسکور کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی اور بی سی سی آئی ہائبرڈ چیمپئنز ٹرافی پر متفق، باضابطہ اعلان آج متوقع
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، بھارتی میڈیا
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر
جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر
سعودی عرب کو 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، فیفا کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر