دورہ آسٹریلیا کے موقع پر حب الوطنی سے سرشار ایک پاکستانی شائق نے اسٹیڈیم میں پاکستانی فین زون کے دستیاب تمام ٹکٹس خرید لیے۔
دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ایک ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کا مقابلہ 14 نومبر کو برسبین اسڈیڈیم میں ہوگا جس کے لیے ایک پاکستانی شائق طارق نوید نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی فین زون کے تمام 800 ٹکٹس خرید لیے ہیں۔
طارق نوید کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے ہم نے ایک منصوبہ بنایا ہے جب کہ ہم اپنے کرکٹرز کو قریب سے بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی کرکٹرز ہمارے مہمان ہیں اور ہم اپنے ہیروز کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی شائق مزید کہتے ہیں کہ فین زون کے ٹکٹ خریدنے کا مقصد 800 شائقین کرکٹ کو جمع کرکے پاکستان کا ایک انسانی جھنڈا بنانا ہے جس کے لیے ہم نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے جارہی ہے جس دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News