قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے ان کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا۔
حالیہ انٹرویو میں پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان فٹ کھلاڑیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں جب کہ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کیا۔
شان مسعود کی فارم نہ ہونے پر بھی ہیڈ کوچ نے انہیں سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بہت زیادہ پریشر ہے لیکن وہ جانتے ہیں کہ موجودہ دور میں ٹیسٹ کرکٹ کیسی کھیلنی ہے اور کس طرح ٹیم کو جتوایا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر، دوسرا 15 سے 19 اکتوبر جب کہ تیسرا و آخری ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی کپتانی شاہ مسعود کے سپرد کی گئی ہے۔
قومی اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، ابرار احمد، میر حمزہ، محمد ہریرہ، نعمان علی، صائم ایوب، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، زاہد محمود اور شاہین آفریدی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News