انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی جس کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جب کہ دوسرا میچ 15 اکتوبر سے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے جس میں کامران غلام اور امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے ابرار احمد دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ان کی جگہ نعمان علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ سیریز کی شکست سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کو دوسرا میچ جیتنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News