دبئی: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا مقابلہ آج نیوزی لینڈ سے ہوگا جس میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرکے ہی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوسکے گی۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز دبئی میں جاری ہیں جس میں گروپ کے مقابلوں میں پاکستان ویمنز ٹیم کا مقابلہ آج نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لئے نیوزی لینڈ کو اچھے مارجن سے شکست دینا ہوگی، میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثناء کریں گی جب کہ اس سے قبل میچ میں پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
قومی ٹیم اب تک 3 گروپ میچز کھیل چکی ہے جس میں صرف ایک میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جب کہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں چوتھے نمبر پر موجود ہے اور گروپ اے سے صرف 2 ٹیمیں ہی سیمی فائنل میں کوالیفائی کریں گی۔
بھارت کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت 2 دوسرے نمبر پر موجود ہے، نیوزی لینڈ بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News