حافظ نعیم کا چیئرمین پی سی بی سے استعفی کا مطالبہ
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفی دینے کا مطالبہ کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملتان ٹیسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انگلینڈ میچ کی وکٹ ایسی ہی بنائی ہے جب کہ ٹیم کے انتخاب کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نقوی صاحب پی سی بی چیئرمین ہیں، ایک نقوی بے چارہ کیا کیا کرے انہیں ناکامی پر استعفی دینا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اچھے کپتان کی ضرورت ہے اور وہ ہی کپتان دو تین سال چلائے پھر جاکر مسئلہ حل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی اور بورڈ سب ذمہ دار ہیں جو اس وقت کرکٹ ٹیم کا مسئلہ ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے۔
قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 556 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں انگلش بازوں نے قومی بولنگ کے پرخچے اڑاتے ہوئے 823 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔
دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور صرف 152 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں جب کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 115 رنز کی برتری حاصل ہے اور ایک دن کا کھیل اب بھی باقی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News