لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کو ملتان منتقل کرنے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مششتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا گیا جب کہ دوسرا ٹیسٹ بھی 15 اکتوبر سے ملتان ہی میں کھیلا جائے گا۔
تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 24 سے 28 اکتوبر تک شیڈول ہے، تیسرا ٹیسٹ بھی ملتان منتقل کرنے کی افواہیں زیر گردش تھیں جس کو پی سی بی نے مسترد کردیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہوگا، تیسرا ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں نمایاں تبدیلی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News