فخر زمان کے کیس میں جلد پیش رفت سامنے آنے کی توقع ہے جب کہ پی سی بی نے مفاہمت پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
بابر اعظم کو ڈراب کیے جانے کے بعد فخرزمان نے ان کی حمایت میں بیان دیا تھا جس کے بعد سے وہ مشکلات کا شکار ہیں۔
فخر زمان کو دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جب کہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فخرزمان کے کیس میں برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے اور جلد مثبت پیش رفت سامنے آنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے بھی لچک اور نرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان بھی فخرزمان کے حق میں سامنے آئے ہیں اور ٹیم میں ان کی واپسی کے لیے پرامید ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News