بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پاکستان نے دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر غور شروع کردیا۔
وفاقی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی دوسری ٹیم کو مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔
وفاقی حکومت کی تجویز کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کو اس سلسلے میں خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بول نیوز ذرائع کے مطابق بھارتی کی عدم شرکت کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز یا سری لنکا کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا یا پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سمیت بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قابل قبول نہیں ہو گا۔ساری ٹیمیں پہلے بھی پاکستان آچکیں اور اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کو آنے میں کیا مسئلہ ہے۔
دوسری جانب بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، چیمپئنز ٹرافی فروری، مارچ 2025 کے دوران شیڈول تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News