قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ شکار کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
محمد رضوان وکٹ کے پیچے 10 شکار کرکے ایشیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں جب کہ زمبابوے کے برینڈن ٹیلر اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک نے بھی 3 میچوں کی سیریز میں 10،10 شکار کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔
محمد رضوان نے اس میچ میں 6 کیچ پکڑے تھے اور اگر وہ ایڈم زمپا کا بھی کیچ پکڑنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ ورلڈ ریکارڈ بناسکتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News