پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سیریز جیتنے پر پوری قوم کو مبارک ہو۔
پرتھ میں آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے سخت محنت کی، آسٹریلیا پر اٹیک کیا جس کے باعث فتح ممکن ہوئی۔
محمد رضوان نے کہا باؤلرز نے پلان کے مطابق باؤلنگ کی، آسٹریلیا میں ٹف کنڈیشن ہوتی ہیں، آئندہ بھی ہماری محنت میں کمی نہیں ہوگی، قوم کی دعاؤں میں بھی کمی نہیں ہونی چاہیے۔
عبداللہ شفیق
دوسری جانب عبداللہ شفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے کامیابی پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں، ابتدا میں صائم کے ساتھ پارٹنر شپ نہیں لگ رہی تھی، اب ٹیم کو اچھا آغاز دے رہے ہیں، بیٹنگ یونٹ کے طور پر کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کیا جائے۔
حارث رؤف
اس موقع ہر حارث رؤف نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے ایڈیلیڈ میں بھی شاندار فنش کیا، آج بھی صائم اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کو اچھی پارٹنر شپ دی، بیٹنگ یونٹ سے بھی اچھا پرفارم ہو ٹیم ایسے ہی جیتتی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ الحمد اللہ، پورے پاکستان کو مبارک ہو، ٹیم نے کافی کوشش کی تھی، اللہ نے کامیابی دی، کوشش تھی اچھا پرفارم کریں۔
صائم ایوب
اسٹریلیا میں شاندار فتح کے بعد صائم ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا، جس طرح ہم سیریز جیتے ہیں، یہی مقصد تھا ہمارا، پرفارمنسز تو ہوتی رہتی ہیں، سب سے بڑی خوشی اسی بات کی ہے کہ ٹیم جیتی ہے، سب نے بہت انجوائے کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News