چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی انکار کے بعد سابق کرکٹر محمد حفیظ پی سی بی اور حکومت کی جانب سے مضبوط اور حیران کن جواب کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس حوالے آئی سی سی نے بھی پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
بھارت کے انکار کے بعد سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ پی سی بی اور حکومت کی جانب سے مضبوط اور حیران کن جواب کے منتظر ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا ’’یہ دن میں دیکھنے والا خواب تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گا، پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور ایونٹ کی میزبانی کے لئے پوری طرح بھی تیار ہے‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’’پاکستان تمام ممالک کی میزبانی کررہا ہے لیکن بھارت کے لیے محفوظ نہیں، حکومت اور پی سی بی کی جانب سے مضبوط اور حیران کن جواب کے منتظر ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر سخت مؤقف اپنالیا ہے جب کہ پاکستان نے دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا یا پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سمیت بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قابل قبول نہیں ہو گا۔ساری ٹیمیں پہلے بھی پاکستان آچکیں اور اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کو آنے میں کیا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News