قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی تو انہیں ویلکم کریں گے۔
قومی وائٹ بال ٹیم کےکپتان محمد رضوان کی برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈز کے فیصلے ہیں، کیا کرنا ہے کیا نہیں، امید ہے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی، جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے ہیں تو چیلنجز سامنے ہمشہ آتے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا میں کیا بہتر کر سکتے ہیں اس پر کام کر رہے ہیں، فائنل الیون پر بات ہو چکی ہے ابھی سامنے نہیں لا رہے بہت چیزوں پر مشاورت ہو رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوپننگ میں جو بیسٹ ہو گا وہ کنمبی نیشن استعمال کریں گے، عامر ،عماد ،افتخار، فخر زمان کی جگہ فل کرنا آسان نہیں، ان چاروں نے پاکستان کے لیے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ پہلی ترجیح ہماری آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنا ہے، جو کھلاڑی جہاں فٹ ہو گا اس کو وہاں موقع دیں گے، ٹی ٹوئینٹی کرکٹ بہت عرصے سے کھیل رہا ہوں ، جبکہ پاکستان کی کپتانی پہلی بار ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی چیزیں پلان کررکھی ہیں وقت آ نے پر عمل کروں گا، ہم کوشش کریں گے کے ٹی ٹوئینٹی سیریز بھی جیتیں، آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں کنڈیشنز ٹف ہوتی ہیں، آخری ٹی ٹوئینٹی میں ہمارے پاس محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان ، شاداب اور افتخار تھے، یہ سارے کھلاڑی بہت تجربہ کار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News