پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو اکتوبر کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
پاکستان کے 38 سالہ اسپنر نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے باعث آئی سی سی نے انہیں اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
نعمان علی نے سیریز میں انگلش بلے بازوں کو خوب پریشان کیا اور یکے بعد دیگرے وہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے، انہوں نے 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
لیفٹ آرم اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 147 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تیسرے ٹیسٹ میں 130 رنز دے کر وہ 9 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
اس موقع پر نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس تاریخی فتح میں میری کاکردگی کو بہترین بنانے میں مدد کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ملک کے لیے ایسی یادگار جیت کا حصہ بننا ہمیشہ پرجوش ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کی فہرست میں نعمان علی کے ساتھ پروٹیز فاسٹ بولر کاگیسو ربادا اور کیوی اسپنر مچل سینٹنر بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News