Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکسز ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

Now Reading:

سکسز ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا
سکسز ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

سکسز ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

آصف علی کی تباہ کن پرفارمنس کے باعث پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا راؤنڈ میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مونگ کوک اسٹیڈٰیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے کورٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے جب کہ اس سے قبل پاکستان نے راؤنڈ میچ میں متحدہ عرب امارات کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز کا ہدف دیا جس کو پاکستان نے باآسانی 5 اوورز میں بغیر کوئی گنوائے حاصل کرلیا۔

اسٹار بلے باز آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 392.85 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2 چوکوں اور 7 چھکوں کی بدولت صرف 14 گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے جس کے بعد وہ ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔

Advertisement

علاوہ ازیں محمد اخلاق 333.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 12 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کپتان فہیم اشرف نے 5 گیندوں پر 22 رنز اسکور کیے۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ کوارٹر فائنل میچز 2 نومبر جب کہ سیمی فائنل اور فائنل کے میچز 3 نومبر کو شیڈول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان 206 رنز کا دفاع نہ کرسکا، جنوبی افریقہ کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل
پی سی بی اور بی سی سی آئی ہائبرڈ چیمپئنز ٹرافی پر متفق، باضابطہ اعلان آج متوقع
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، بھارتی میڈیا
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر
جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر