چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے شیڈول کا اعلان ملتوی کردیا ہے، جبکہ آئی سی سی نے کل چیمپئنز ٹرافی 2025کے شیڈول کا اعلان لاہور میں کرنا تھا۔
آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی 2025کے شیڈول میں دشواری کا سامنا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025کا شیڈول ابھی کنفرم نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہم میزبان ملک پاکستان اور ایونٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد ٹرافی کا ورلڈ ٹوور ہوگا۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کل لاہور میں کوئی پروگرام شیڈول نہیں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News