پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے برسبین پہنچ گئی۔
قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے برسبین پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جب کہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔
پاکستان کو پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے اور تیسرے میچ میں پاکستان نے یک طرفہ طور پر میچ جیت کر آسٹریلیا کو دھول چٹادی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News