کراچی: ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 کی بلیوز بمقابلہ گرینز ٹیمز کے درمیان پریکٹس میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اوول گراؤنڈ پر کھیلا گیا جس میں بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 95 رنز بنائے، بلیوز کی بیٹر راویل فرحان نے 18 گیندوں پر 21 رنز بنائے جس میں 2 چوکے بھی شامل تھے۔
ذوفشاں حیات نے 27 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرینز کی ہانیہ احمر نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گرینز کی شہر بانو اور روزینہ اکرم نے 18 رنز دے کر 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ قرہ العین نے 19 رنز دے کر 2 آؤٹ کیے۔
ٹیم گرینز نے 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بناکر میچ جیت لیا، ٹیم گرینز کی بیٹر کومل خان نے 43 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔
اریشہ انصاری نے 32 گیندوں پر 31 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے جب کہ ٹیم بلیوز کی جانب سے ماہ نور جیب نے 10 رنز اور مناہل جاوید نے 22 رنز پر 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News