کوالالمپور: ویمنز انڈر 19 ایشیاکپ میں قومی ٹیم کا بڑا مقابلہ بھارت سے ہوگا جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
ویمنز انڈر 19 ایشیاکپ کا میلہ کل ملائیشیا میں سجے گا، روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے امتحان سے قبل پاکستانی ٹیم نے بڑی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
بھارت کو زیر کرنے کے لیے پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے سلنگور ٹرف کلب میں بھرپور پریکٹس کی جب کہ کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں،اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک، اسپن اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کل اپنا پہلا میچ بائیو ماس اسٹیڈیم میں کھیلے گی، میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News