Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمبابوے نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز پاکستان کے نام

Now Reading:

زمبابوے نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز پاکستان کے نام
زمبابوے نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز پاکستان کے نام

زمبابوے نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز پاکستان کے نام

بلاوائیو: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا و آخری میچ آج بلاوائیو میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 گیند قبل جیت اپنے نام کرلی تاہم پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان اننگز

پاکستان نے 20 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کیے جب کہ کپتان سلمان آغا 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Advertisement

قاسم اکرم 20 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ صاحبزادہ فرحان 4، عمیر یوسف صفر، عثمان خان 5، طیب طاہر 21 اور عباس آفریدی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان منہاس 22 اور جہانداد خان نے 6 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے مزرا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ رائن برل، ویلنگٹن ماساکاڈزا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا میپوسا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔۔

زمبابوے اننگز

میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ایک گیند قبل حاصل کیا جب کہ اوپننگ بیٹر برائن بینیٹ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

علاوہ ازیں کپتان سکندر رضا 19، ٹیڈیوانشے مارومانی 15، ڈائن مائرز 13، ویسلے مادھیویر 7، ٹشینگا موسیکیوا 7، ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 اور رائن برل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹِینوٹینڈا ماپوسا 12 اور رچرڈ نگاروا 1 رن بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے جب کہ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور جہانداد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، سفیان مقیم اور سلمان آغا کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔

Advertisement

پاکستان نے آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی تھیں صاحب زادہ فرحان، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ صائم ایوب، عرفان خان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے 57 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی جب کہ دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
باصلاحیت نوجوان کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں، وزیرِ اعظم
پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کی پاکستان آمد، کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے
سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک
آئی سی سی نے ٹیم آف ائیر 2024 کا اعلان کر دیا
چیمپئینز ٹرافی، کرکٹ کو مقبول کرنے کے لیے شروع ہوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر