Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان

Now Reading:

پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان
پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان

پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان

لاہور: پی سی بی کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جب کہ اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا خصوصی مہمان بنایا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو بھی 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔

چئیرمین پی سی بی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

Advertisement

محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی اور چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ کو بھی خصوصی طور پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے، آپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ جیتنے سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

محسن نقوی کہتے ہیں کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے اور ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، امید ہے کہ آپ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کپتان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نثار علی نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا ہے، آپ نے ہمیں عزت واحترام دیا۔ بہت شکریہ۔

اس موقع پر ایڈوائزر عامر میر، وہاب ریاض، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی، ڈومیسٹک کرکٹ، اظہر علی اور بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے عہدیداران اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

Advertisement

بعد ازاں چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ جیتنا بڑا اعزاز ہے، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بہت تھوڑے وقت میں ٹیم میں چیزیں بہترکرنے کی کوشش کی، جس طرح انڈر19، پاکستان شاہین اہم ہیں، بلائنڈ ٹیم بھی اہم ہے۔

چیئرمین پی سی بی مزید کہتے ہیں کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے، سی او او کو ہدایت کردی ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو اونرشپ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے کے لیے رضامند
ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو آئرلینڈ سے شکست
جرسی پر پاکستان کے نام کا معاملہ؛ آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک پیغام
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیا ٹیزر جاری
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار اننگز؛ جب تین رات پاکستانی سو نہ سکے
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے پر اعتراض اُٹھادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر