دبئی: بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے متعلق آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی ہوگیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے متعلق آج ہونے والا اجلاس بھی بھارتی جواب نا آنے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق پاکستان نے مطالبات سامنے رکھ دیے ہیں تاہم اب آئی سی سی اور بھارت نے فیصلہ کرنا ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو چاہیے کہ اجلاس تب بلایا جائے، جب بھارتی جواب آجائے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی کے درمیان بات چیت بھی جاری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ براڈ کاسٹرز آئی سی سی سے پہلے ہی شیڈول کے التواء پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News