
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کومل خان قومی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی جب کہ ذوفشاں ایاز ٹیم کی وائس کپتان ہوں گی۔
علیشاہ مختیار، عریشہ انصاری، فاطمہ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور زیب اور میمونہ خالد کو اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
علاوہ ازیں مناہل، قرۃ العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قومی انڈر 19 اسکواڈ 31 دسمبر سے 9 جنوری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی جب کہ دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News