
چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی آفیشلز کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں کے سلسلے میں آئی سی سی آفیشلز نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔
میں آئی سی سی آفیشلز نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جب کہ گراؤنڈ کے ساتھ پی سی بی دفاتر اور کھلاڑیوں کے بلاک کا بھی معائنہ کیا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد احمد قاضی نے آئی سی سی حکام کو اپ گریڈیشن پر بریفینگ دی۔
جواد قاضی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن کا کام 30 جنوری تک مکمل ہوجائے گا جب کہ آئی سی سی وفد نے اپ گریڈیشن کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی سی سی حکام میں جنرل مینجر کرکٹ افیئرز آئی سی سی وسیم خان بھی شامل تھے جب کہ آئی سی سی کی ایونٹ اور لاجسٹک کے سارہ ایڈگر اور عون زیدی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News