
دوسرا ٹیسٹ؛ کالی آندھی کا شاہینوں پر پلٹ کر وار، پاکستان پہلی اننگز میں 154 رنز پر ڈھیر
ملتان: کالی آندھی کے سامنے پاکستان کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 154 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 163 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی 154 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جب کہ ویسٹ انڈیز کو 9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز
قومی اسپنر نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک کے ساتھ 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ ساجد خان 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جومل واریکن 36، کیمار روچ 25 اور کیویم ہوج نے 21 رنز بنائے۔
علاوہ ازیں کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز بھی مشکلات کا شکار دکھائی دیے اور صرف 154 رنز پر ہی تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سعود شکیل نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کامران غلام 16 اور کپتان شان مسعود 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
محمد ہریرہ 9 ، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور بابر اعظم صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹے جب کہ نعمان علی اور کاشف علی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے، ساجد خان 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News