Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق بھارتی کرکٹر کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

سابق بھارتی کرکٹر کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار
سابق بھارتی کرکٹر کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار

سابق بھارتی کرکٹر کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے یوٹیوب ویڈیو پر جاری بیان میں پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامات کو وقت پر تیار کرنے کی صلاحیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

آکاش چوپڑا نے کہا سچ تو یہ ہے کہ ان کے میدان وقت پر تیار نہیں، چاہے آپ کتنا ہی لوگوں کو کام پر لگادیں لیکن ہر کام کے لیے مطلوبہ وقت درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے 31 جنوری تک اسٹیڈیم کو آئی سی سی کے حوالے کرنے کی ڈیڈلائن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیڈلائن سے بہت پیچھے ہے جب کہ ویڈیوز ہمیشہ قذافی اسٹیڈیم کی ہی سامنے آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے گراؤنڈز اب بھی تیار نہیں اور اگر آپ 31 جنوری تک آئی سی سی کو گراؤنڈز حوالے نہیں کرتے ہیں تو آئی سی سی کسی بھی مرحلے پر کال کرسکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے متبادل مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو متحدہ عرب امارات ٹورنامنٹ کا ممکنہ میزبان ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہونے جارہا ہے جس کے میچز 9 مارچ تک جاری رہیں گے جب کہ ایونٹ کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، اسکول اور کالج کے طلبہ کو مواقع ملیں گے
قومی کرکٹر عاکف جاوید نے اپنی خواہش میڈیا کو بتا دی
پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
تیسرا ٹی 20، میچ کے دوران قومی کرکٹرز کا گراؤنڈ میں روزہ افطار
حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا
لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی موت پُراسرار بن گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر