
چیئرمین پی سی بی کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے سے انکار
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نے بتایا ہے کہ آج کسی بھی وقت چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ہوجائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع ہوا تھا اور قذافی اسٹیڈیم کی جلد تعمیر کا وعدہ پورا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ 3 بڑے ایونٹ ہونے جارہے ہیں جب کہ ایف ڈبلیو او نے دن رات کام کرکے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کی، ہمارا سب سے بڑا مقصد چیمپئنز ٹرافی ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح 7 فروری کو کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ صدر مملکت کراچی اسٹیڈیم کا 11 فروری کو افتتاح کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تماشائیوں کی گنجائش بھی بڑھ گئی ہے، قذافی اسٹیڈیم میں جو سیٹیں لگائی ہیں وہ چین سے لائی گئی ہیں۔ ہم سب کا مقصد چیمپئنز ٹرافی کو کامیاب بنانا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سلیکشن کمیٹی سے ابھی ملاقات ہوئی ہے اور آج کسی بھی وقت چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ہوجائے گا جب کہ 16 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوگی جس میں آئی سی سی کے تمام آفیشلز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ سرحد پار ایسے لوگ بھی ہیں جو ایک پتھر بھی لگے تو تنقید کرتے ہیں۔ اسٹیڈیم کی بہتری کے لیے جو خرچہ ہوا ہے اسے پورا کرنا ہے، آئی سی سی کے تمام پاسز فروخت کررہے ہیں تاکہ ریونیو بڑھ سکے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام ٹیموں کو ویلکم کریں گے جب کہ پی سی بی کی پوری ٹیم چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں میں مصروف ہے، پاکستان کرکٹ بورڈخودمختارہےحکومت سےکسی قسم کاپیسہ نہیں لیتا،محسن نقوی
انہوں نے قومی کھلاڑی صائم ایوب کی طبیعت کے حوالے سے اپڈیٹ فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ٹھیک ہونے میں کم سے کم 3 سے 4 ہفتے لگیں گے تاہم صائم ایوب کی صحت بہتر ہے اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News