
چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر سابق کرکٹرز کو شدید تحفظات
پاکستان کے سابق کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے محمد رضوان کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئیں ہیں جب کہ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا۔
قومی اسکواڈ کے اعلان پر سابق کرکٹرز راشد لطیف اور سکندر بخت نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں راشد لطیف نے کہا کہ قومی اسکواڈ میں خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے جو سسٹم میں کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔
انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سلیکشن کمیٹی نے زیادہ تیاری نہیں کی، سب کھلاڑی اچھے ہیں لیکن اچانک سے کچھ کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔
راشف لطیف مزید کہتے ہیں کہ فخر کی اسکواڈ میں واپسی ہورہی ہے جو شاید بابر یا سعود شکیل کے ساتھ اوپننگ کریں گے جب کہ صائم ایوب جیت کا ضامن بنے ہوئے ہیں جنہیں سب سے زیادہ مس کیا جائے گا۔
دوسری جانب سابق کرکٹر سکندر بخت نے اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان پر اعتراض ہے کیونکہ وہ پاکستان میں کھیلتے ہی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ کوئی وکٹ کیپر تیار کریں جب کہ عثمان کو شامل کرلیا اور جو 3 ہزار کھلاڑی کرکٹ کھیل رہے ہیں انہیں اس میں سے کوئی بھی نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ عثمان کی کوئی خاص پرفارمنس نہیں رہی جب کہ خوشدل شاہ نے 2022 میں آخری میچ کھیلا تھا اور ان کو صرف اس لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا کیونکہ انہوں نے بنگلادیش میں اچھی پرفارمنس دی۔
فہیم اشرف کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر انہوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا کہ صرف انہیں اس لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ایک تصویر کچھواکر چھپوائی تھی جن کا میں نام نہیں بتاسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News