Advertisement
Advertisement
Advertisement

لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار اننگز؛ جب تین رات پاکستانی سو نہ سکے

Now Reading:

لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار اننگز؛ جب تین رات پاکستانی سو نہ سکے
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار اننگز؛ جب تین رات پاکستانی سو نہ سکے

لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار اننگز؛ جب تین رات پاکستانی سو نہ سکے

پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایسا وقت بھی آیا جب شائقین کرکٹ تین رات سو نہیں سکے تھے جب کہ یہ لٹل ماسٹر حنیف محمد کی ویسٹ انڈیز کے خلاف وہ یادگار اننگز تھی جس نے پاکستان کو یقینی شکست سے بچایا تھا۔

کرکٹ صرف اتفاقات کا کھیل نہیں بلکہ منصوبہ بندی اور ذہانت کا کھیل بھی ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے کہ کرکٹ بائی چانس، یعنی موقع مل گیا اور تکا چل گیا تو چھکا ورنہ آؤٹ۔ یہ ایک ایسا روزمرہ ہے جو کہنے کو تو بہت آسان ہے لیکن حقیقی کرکٹ سے بہت دور ہے۔

کرکٹ کا سب سے اہم حصہ بیٹنگ ہے جہاں بلے باز آنکھیں جمائے اس طرح گیند کو دیکھتا ہے کہ پلک بھی جھپکی تو سب کچھ محو ہوجائے گا۔

سکون سے قدم جماکے دل کی دھڑکنوں کو متوازن رکھتے ہوئے گیند کو بلے کے بالکل درمیانی حصہ سے ایسے کھیلنا کہ گیند جہاں لگے وہیں اپنی جان کھودے اور بولر کے آؤٹ کرنے کے سارے ارمان پچ کی خشک مٹی کی طرح مزید خشک ہوجائیں تو سمجھ لی جیے کہ یہ منظر نامہ پاکستان کرکٹ کے اس بلے باز کا ہے جس کے انہماک اور ثابت قدمی نے اپنے نام بدل کر حنیف محمد رکھ دیا ہے۔

مرحوم حنیف محمد پاکستان کرکٹ کے ایسے بلے باز تھے جن کی ہر اننگز تو شاہکار ہے لیکن ہر اننگز میں ہر گیند کو کھیلنا اپنی جگہ داستان ہے۔ سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو دفاعی مورچوں کی اصطلاح ہے لیکن کرکٹ کے میدان میں حنیف محمد اس کا عملی اظہار تھے۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ دن

حنیف محمد کی زندگی میں بہت ساری ایسی اننگز ہیں جس نے ان کا نام امر کردیا ہے لیکن 21 جنوری 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ میں ان کی میراتھن اننگز صرف ریکارڈ ہی نہیں بلکہ وہ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی تھے جو ٹیسٹ میچ کے تقریباً پانچوں دن میدان میں رہے پہلے تو وہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 579 رنز کا پہاڑ سا مجموعہ بناتے دیکھتے رہے اور پھر پاکستان کی پہلی اننگز کو 106 رنز پر سمٹتا دیکھتے رہے۔

فالوآن کے بعد جب وہ دوسری اننگز کھیلنے جارہے تھے تو سامنے شکست استقبال کو موجود تھی۔ اس وقت کے ویسٹ انڈیز کے تیز ترین بولر رائے گلکرسٹ نے مزاق اڑاتے ہوئے حنیف محمد سے کہا تھا اپنے ساتھیوں سے کہہ دو شام کی چائے سے پہلے ہی اپنا سامان باندھ لینا۔

گلکرسٹ کچھ غلط بھی نہ تھے کیونکہ پہلی اننگز میں انھوں نے 4 کھلاڑی آؤٹ اور چار زخمی کیے تھے ان کی طوفانی بولنگ نے پاکستانی بلے بازوں کو سوکھے پتوں کی طرح اڑاکر رکھ دیا تھا اس لیے دوسری اننگز میں بھی ایسا ہی لگ رہا تھا کہ وہ بہت جلد سب کچھ سمیٹ دیں گے لیکن حنیف کچھ اور ہی سوچ رہے تھے گھبراہٹ سے دور اُن کے چہرے پر اطمینان تھا۔

انہوں نے گلکرسٹ کے طنز کو اپنی بیٹنگ سے ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ اس کی بعد سے گلکرسٹ حنیف محمد کے مداح بن گئے تھے۔

Advertisement

تین دن لوگ سو نہ سکے

حنیف محمد نے جس انہماک توجہ اور استقامت سے بارباڈوس کی تیز ترین وکٹ پر بیٹنگ کی اس نے ویسٹ انڈیز کے جزیروں سے لے کر پاکستان کے گلی کوچوں تک سب کو حیران کردیا تھا۔ اس زمانے میں ریڈیو کمٹری میچ سے جڑے رہنے واحد کا ذریعہ تھی اور جس وقت بارباڈوس میں سورج نکلتا تھا پاکستان میں شام کے سائے ڈھلنے لگتے تھے۔

لوگ گلیوں میں شام ہوتے ہی ریڈیو بلند آواز سے لگاکر بیٹھ جاتے اور حنیف محمد کی استقامت کو ریڈیو پر سنتے۔ حنیف محمد نے دنیا کے تیز ترین بولنگ اٹیک کے خلاف تین دن مسلسل بیٹنگ کی اور 337 رنز بنائے ان کی اس اننگز نے پاکستان کو ایک یقینی شکست سے بچالیا تھا۔

ان تین راتوں میں حنیف محمد اگر بارباڈوس میں شکست سے لڑ رہے تھے تو پاکستان میں کرکٹ کے متوالے بھی سو نہ سکے رات بھر ریڈیو سے جڑی ہوئی سماعتیں ہر ساعت میں دعا کرتی رہیں کہ حنیف آؤٹ نہ ہوں۔

مجھے بتاؤ حنیف آؤٹ ہوا یا نہیں

حنیف محمد کی اس اننگز کے دوران کئی دلچسپ واقعات پیش آئے سب سے مشہور بات یہ ہوئی کہ ایک ویسٹ انڈین تماشائی جو گراؤنڈ سے باہر ایک درخت پر چڑھ کر میچ دیکھ رہا تھا وہ حنیف محمد کی اننگز دیکھتے ہوئے درخت سے گرگیا اور بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اسے فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ہوش میں آنے کے بعد اس نے پہلا سوال یہی کیا کہ کیا حنیف آؤٹ ہوگیا اور جب سنا کہ ابھی نہیں آؤٹ ہوا تو پھر بے ہوش ہوگیا۔

Advertisement

ایک اور دلچسپ بات یہ تھی کہ حنیف محمد سارا دن تو بیٹنگ کرتے رہتے تھے لیکن جب شام کو ہوٹل واپس پہنچتے تو سو نہیں پاتے تھے وہ مسلسل بیٹنگ کے بارے میں سوچتے رہتے۔ جب پانچویں دن ٹیسٹ ختم ہوا تو حنیف محمد پھر اس شام ایسا سوئے کہ اگلے دن دوپہر کو اٹھے۔

مالشئیے کا یقین

حنیف محمد اپنی سرگزشت پاکستان کے لیے کھیلنا میں رقم کرتے ہیں کہ ’اس طویل اننگز کے دوران جب بھی میں وقفہ ہونے پر ڈریسنگ روم میں آتا تو ٹیم کا مقامی مالشیا خواب غفلت میں ملتا اور جب اسے جگایا جاتا تو وہ میرے جسم کی مالش کرتا۔ ساتھی کھلاڑی جب پوچھتے کہ تم حنیف محمد کی بیٹنگ دیکھنے کے بجائے کیوں سوتے رہتے ہو؟ تو اس کا جواب معنی خیز ہوتا کہ یہ بولرز حنیف محمد کو آؤٹ نہیں کرسکتے تو پھر میں کیوں نہ آرام کرلوں‘۔

ون مین آرمی

 

حنیف محمد کی اس اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ وہ اس طویل ترین اننگز میں شروع سے دونوں اینڈ سنبھالے ہوئے تھے انہوں نے تین دن مسلسل بیٹنگ میں 233 رنز بھاگ کر بنائے تھے جس سے ویسٹ انڈیز بولرز کو دوسرے بلے بازوں کو نشانہ بنانے کا موقع نہیں مل پاتا تھا ان کی اس حکمت عملی کو مقامی میڈیا نے ون مین آرمی کا لقب دیا تھا۔

Advertisement

میچ کی ایک اور دلچسپ بات

جب ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں کچھ دیر بیٹنگ کی تو پاکستان کی بولنگ میں حنیف محمد نے بھی تین اوورز کیے تھے جن میں ایک اوور ایسا تھا جس میں انہوں نے تین گیندیں دائیں ہاتھ سے اور تین بائیں ہاتھ سے کی تھیں۔ شاید یہ کرکٹ کا واحد واقعہ ہے جب دونوں ہاتھ سے بولنگ ہوئی۔

جب دونوں ہاتھ سے بولنگ ہوئی

حنیف محمد نے اس اننگز میں کرکٹ کے بہت سے اصول وضع کیے اور کئی ریکارڈ قائم کیے لیکن وہ صرف 27 رنز کی کمی سے لین ہٹن کا ریکارڈ نہ توڑ سکے جس کا ان کو بہت دکھ تھا لیکن شاید ان کا دکھ کم ہوگیا ہوگا جب صرف چار ہفتے بعد جمیکا میں سر گارفیلڈ سوبرز نے 365 رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

آج ایک بار پھر پاکستان اور ویسٹ انڈیز موجودہ ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہیں، دونوں ٹیموں میں اچھے بلے باز بھی ہیں اور رنز بنانے کی صلاحیت بھی۔

لیکن کیا کوئی ایسا بلے باز موجود ہے جو حنیف محمد کی طرح انہماک توجہ استقامت اور ثابت قدمی سے اتنی بڑی اننگز کھیل سکے جس نے جنوری کی سرد راتوں میں پاکستانی شائقین کا لہو گرم رکھا اور کسی بھی لمحے میچ سے توجہ نہ ہٹنے دی جب کہ لوگ تین رات اس طرح جاگتے رہے جیسے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا
41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اہم اجلاس 27 فروری کو لاہور میں طلب
چیمپئنز ٹرافی؛ 8 ٹیموں میں جیت کی جنگ، کس کا پلہ بھاری ہے؟
محسن نقوی کی پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف جیت پر مبارکباد
جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنا ڈالے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر