
ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو آئرلینڈ سے شکست
آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔
آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ انڈر19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13 رنز سے شکست دے دی۔
آئرلینڈ انڈر19 نے سپر 6 میں بھی کوالیفائی کرلیا جب کہ بارش کے سبب یہ میچ 9 اوورز کا کردیا گیا تھا۔
آئرلینڈ انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے اور میمونہ خالد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان انڈر19 کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 73 رنز کا نظرثانی ہدف ملا تھا لیکن پاکستان انڈر 19 ٹیم 7 وکٹوں پر 59 رنز ہی بناسکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News