Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی کے لیے غیر ملکی ٹیمیں کب پاکستان پہنچیں گی؟

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی کے لیے غیر ملکی ٹیمیں کب پاکستان پہنچیں گی؟
چیمپئنز ٹرافی کے لیے غیر ملکی ٹیمیں کب پاکستان پہنچیں گی؟

چیمپئنز ٹرافی کے لیے غیر ملکی ٹیمیں کب پاکستان پہنچیں گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے غیر ملکی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوجائے گا جب کہ پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری کے درمیان شیڈول ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ہر ٹیم کو دو پریکٹس میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے گا جب کہ ان میچز میں شرکت کے حوالے ٹیمیں براہ راست آئی سی سی کو آگاہ کریں گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز تین مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ وہ ٹیموں ہوں گی جو سب سے پہلے پاکستان پہنچیں گی، ٹورنامنٹ سے قبل میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹرائی اینگولر سیریز شیڈول ہے جس کے میچز کراچی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کا 10 فروری کے بعد پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ افغانستان کی ٹیم فروری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 16 فروری سے ہونے جارہا ہے جب کہ بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، چیئرمین پی سی بی
لاہور، ٹرائی نیشن سیریز کے جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
سہ فریقی سیریز؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی
نوتعمیرشدہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب: شاندار آتشبازی اور فنکاروں کی پرفارمنس
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی
وزیر اعظم شہباز شریف نے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر