
بھارت چیمپئنزٹرافی کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے کے لیے رضامند
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنزٹرافی کی جرسی پر پاکستان کے نام کا لوگو لگوانے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی جرسی پر آفیشل لوگو ہوگا۔
سیکرٹری بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ پر پاکستان کا نام بطور میزبان ہوگا، ہم آئی سی سی کی گائڈ لائنز کو اپنائیں گے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سیکرٹری بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کرے گا۔
اس سے قبل میڈٰیا رپورٹس میں بھارت کی جانب سے نیا تنازعہ سامنے آیا تھا جس میں بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے پر اعتراض اٹھادیا تھا۔
بعد ازں آئی سی سی کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں کرکٹ کونسل نے بھارت کو دوٹوک جواب دیا تھا۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کی کٹ نہیں ملی اور تمام ٹیموں کی کٹ پر آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو استعمال ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا تھا کہ لوگو کا استعمال لازمی ہے جب کہ تمام ٹیمیں پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس آئی سی سی کو منظوری کے لئے بھیجتی ہیں۔
آئی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ لوگو کا درست استعمال نہ ہونے پر آئی سی سی کٹ کو مسترد کردیتی ہے جب کہ لوگو کا درست استعمال نہ کرنا کلودنگ اینڈ ایکوپمنٹ ریگولیشن کی خلاف ورزی ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیپئنز ٹرافی کا آغاز رواں سال 19 فروری سے ہونے جارہا ہے جس کے میچز 9 مارچ تک جاری رہیں گے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد ان کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی منتقل کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News