
ٹیسٹ رینکنگ؛ نعمان علی ٹاپ 5 بولرز میں شامل
پاکستانی اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگالی۔
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگالی ہے جب کہ وہ 4 درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر آگئے ہیں۔
یہ کامیابی انہوں نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد حاصل کی جب کہ اس ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار 10 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کو 1-1 سے برابر کرنے کے لئے نعمان علی کی کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
اسی کے ساتھ ہی انہوں نے 806 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں جس کے بعد وہ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 800 ہوائنٹس کو عبور کرنے والے پاکستان کے 12 ویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے جسپریت بمراہ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News