
ویسٹ انڈیز کے بیٹرز ملتان پچ سے پریشان، بیٹنگ کو مشکل قرار دے دیا
ملتان: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ایٹنزی نے ملتان کرکٹ اسٹیڈٰم کی پچ پر بیٹنگ کو مشکل قرار دے دیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں نے آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ایٹنزی نے اس پچ پر بیٹنگ کو مشکل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں پلان پر عمل کیسے ہوتا ہے، اصل بات یہ ہوتی ہے جب کہ ہم گراؤنڈ میں حالات کو دیکھ کر گیم کو چینج کرتے ہیں۔
ایٹنزی کہتے ہیں کہ یہ وکٹ میری گیم کو سوٹ نہیں کرتی جب کہ اس پیچ پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے، نعمان اور ساجد کننڈیشن کو بہترین ریڈ کررہے ہیں اور اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ پاکستان نے اچھی بیٹنگ کی بلکہ ہم نے اچھی بولنگ کی اور ان کے لیے مشکلات پیدا کیں۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے بتایا کہ لارا ورلڈ کلاس بیٹر ہیں اور وہ کسی بھی کنڈیشن میں اسکور کرسکتے تھے۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ملتان میں موجود ہے جب کہ پہلے ٹیسٹ میں انہیں 127 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News