
انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کی 4 گھنٹے بھرپور پریکٹس
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالالمپور میں موجود پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے تک بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں اور ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں پریکٹس کی۔
اسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان آور سٹرنتھنگ و کنڈیشنگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کل پہلا پریکٹس میچ نائجیریا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستانی ٹیم گروپ بی کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News