Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کی پاکستان آمد، کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے

Now Reading:

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کی پاکستان آمد، کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کی پاکستان آمد، کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کی پاکستان آمد، کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے

کراچی: انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر رائن سائیڈ بوٹم پاکستان کے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے وطن پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر رائن سائیڈ بوٹم پاکستان میں اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں بولنگ کوچ ہیں۔ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں انڈر 17 کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں جب کہ دوسرا مرحلہ انڈر19 ہوگا۔

اس موقع پر انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے اور میں یہاں ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہورہا ہوں، لوگ بہت اچھے ہیں اور کھانا بہت اچھا ہے۔

سائیڈ بوٹم کا کہنا ہے کہ میں بیس سال پہلے پاکستان آیا تھا، پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہاں لڑکے سیکھنے کی بہت زیادہ جستجو رکھتے ہیں-

انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں صرف بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ہی نہیں بلکہ کھیل کے دیگر  پہلوؤں پر بھی کام ہورہا ہے جب کہ میں نے اپنی بولنگ کو آسان اور سادہ رکھا ہوا ہے اور بنیادی باتوں پر توجہ رکھی ہے۔

Advertisement

سائیڈ بوٹم کہتے ہیں کہ میری کوشش ہے کہ ہر نیٹ سیشن میں کھلاڑی خود کو چیلنج کریں۔ لڑکے مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ کس طرح گیند پکڑنی ہے اور کس طرح گیند سوئنگ کرنی ہے۔

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میرے لیے بھی کوچ کی حیثیت سے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ عظیم  فاسٹ بولرز  پیدا کیے ہیں جب کہ میرے ہیرو وسیم اکرم ہیں کیونکہ میں خود لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا
41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اہم اجلاس 27 فروری کو لاہور میں طلب
چیمپئنز ٹرافی؛ 8 ٹیموں میں جیت کی جنگ، کس کا پلہ بھاری ہے؟
محسن نقوی کی پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف جیت پر مبارکباد
جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنا ڈالے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر