
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کو شاندار انداز میں پیش کرنے کی تیاری کررہا ہے جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایونٹس کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اس تقریب کے مہمان خصوصی ہونے کا امکان ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں شائقین کا غیرمعمولی جوش و خروش
چیمپیئنز ٹرافی کی باضابطہ افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں منعقد کی جائے گی جس کے بعد پنڈال میں ایک مختصر تقریب بھی ہوگی۔
چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں اہم قومی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی حکام شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہونے جارہا ہے جس کے میچز 9 مارچ تک جاری رہیں گے
ایونٹس کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی کھیلے جائیں گے جب کہ پاکستان میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میچز کی میزبانی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News