
چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں شائقین کا غیرمعمولی جوش و خروش
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس آج سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہونے جارہا ہے جس کے میچز 9 مارچ تک جاری رہیں گے جب کہ ایونٹ کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی کھیلے جائیں گے۔
شائقین کرکٹ آج سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے گروپ میچز اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
چیمئنز ٹرافی کے ٹکٹس آفیشل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹکٹنگ پورٹل کے ذریعے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی شائقین کرکٹ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں
ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 2 ہزار مقرر ہے، کراچی کے میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 4 ہزار مقرری کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں پریمیئم کے ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار، وی آئی پی انکلوژرز کی 12 ہزار اور گیلری کی 25 ہزار رکھی گئی ہے جب کہ کراچی میں بقیہ دو میچز میں جنرل انکلوژر کی قیمت ایک ہزار مقرر ہے۔
کراچی میں دیگر میچز میں فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 1500، پریمیئم کی قیمت 3 ہزار 500، وی آئی پی کی 7 ہزار اور گیلری کی 18 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں
لاہور میں ہونے والے آسٹریلیا و انگلینڈ کے میچ میں جنرل انکلوژر کی قیمت 1 ہزار، فرسٹ کلاس کی 2 ہزار، پریمیئم کی 5 ہزار، وی آئی پی کی 7 ہزار 500، وی وی آئی پی کی 12 ہزار اور گیلری کی 18 ہزار روپے مقرر ہے۔
لاہور میں ہونے والے افغانستان و انگلینڈ اور افغانستان و آسٹریلیا کے میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 12 ہزار 500 مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل کے لئے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 500 اور زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں
راولپنڈی میں پاکستان و بنگلادیش کے میچ میں جنرل انکلوژر کی قیمت 2ہزار، فرسٹ کلاس کی 4 ہزار، پریمیئم کی 7 ہزار اور وی آئی پی کی 12 ہزار 500 مقرر ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دیگر دو راؤنڈ میچز کی کم سے کم قیمت 1 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 12 ہزار مقرر ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 9 مارچ سے شروع ہوگی جو دبئی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے بعد دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News