Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں؛ ملتان پچ پر سعود شکیل کا بیان

Now Reading:

اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں؛ ملتان پچ پر سعود شکیل کا بیان
اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں؛ ملتان پچ پر سعود شکیل کا بیان

اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں؛ ملتان پچ پر سعود شکیل کا بیان

ملتان کرکٹ اسٹیڈٰیم کی پچ پر سعود شکیل نے کہا کہ اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں، پچ بہت چیلینجگ ہے اس لیے بیٹرز پھنس رہے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں نے آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اسٹار بلے باز سعود شکیل نے کہا کہ اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے۔

سعود شکیل کہتے ہیں کہ بورڈ پر اچھا ٹوٹل ہوجائے تو میچ پر گرپ بن جاتی ہے، میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ میری پرفارمنس سے ٹیم جیتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم رینکنگ بھی معنی رکھتی ہے اور زیادہ اچھا ہوتا ہے کہ آپ کی پرفارمنس سے ٹیم بھی جیتے اور رینکنگ بھی اوپر جائے۔

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں بہتری پر انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں ٹاپ ٹین بیٹرز میں ہوں، پچ بہت چیلینجگ ہے اس لیے بیٹرز پھنس رہے ہیں۔

Advertisement

سعود شکیل کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے یہ طریقہ اپنایا ہے تو میں سمجھتا ہوں ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچ تیار کرنی چاہیے، نئی بال پر بیٹنگ کرنا یہاں بہت مشکل ہے۔

سعود شکیل نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا یہ پچز نقصان کا باعث بنیں گی، ہمیں اپنی جیت پر خوش ہونا چاہیے جب کہ ہمارے لیے یہ چیلینج بھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے 127 رنز سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا
41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اہم اجلاس 27 فروری کو لاہور میں طلب
چیمپئنز ٹرافی؛ 8 ٹیموں میں جیت کی جنگ، کس کا پلہ بھاری ہے؟
محسن نقوی کی پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف جیت پر مبارکباد
جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنا ڈالے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر