Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری

Now Reading:

پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری
پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری

پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری

کراچی: پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کے سب سے بڑے 15 روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری ہے۔

15 روزہ گل زمین فٹبال کپ کے پانچویں روز 6 میچز کھیلے گئے، یہ میچز کراچی کے 3 مختلف گراﺅنڈز ککری گراﺅنڈ لیاری، حیدری اسپورٹس گراﺅنڈ اور محمدی اسپورٹس گراﺅنڈ ملیر میں کھیلے گئے۔

میچز کے دوران تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21 گول کیے جب کہ بلوچ مجاہد 8 گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔

گل زمین فٹبال کپ ککری گراﺅنڈ لیاری میں میچز کے دوران پہلا میچ حیدری بلوچ بمقابلہ سندھ بلوچ ہوا جس میں حیدری بلوچ نے 2-1 سے جیت اپنے نام کی جب کہ دوسرا میچ بلوچ ایلیون بمقابلہ وہاب ایلیون کھیلا گیا جس میں بلوچ ایلیون نے 1-0 سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔

اسی طرح محمدی اسپورٹس گراﺅنڈ ملیر میں ہونے والے میچز کے دوران پہلا میچ جام ایلیون بمقابلہ لال ایلیون ہوا جس میں جام ایلیون نے 4-1 سے مدمقابل ٹیم کو چت کرکے جیت اپنے نام کی۔

Advertisement

دوسرا میچ دلبود محمڈن بمقابلہ صاحبداد اسٹار کے درمیان ہوا جس میں دلبود نے 1-0 سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔

حیدری اسپورٹس گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچز کے دوران پہلا میچ بسم اللہ اسپورٹس بمقابلہ جلال مراد ہوا جس میں بسم اللہ اسپورٹس نے 3-1 سے جلال مراد کو شکست دے دی۔

دوسرا میچ بلوچ مجاہد بمقابلہ اللہ داد محمڈن کھیلا گیا، بلوچ مجاہد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گول کا پہاڑ کھڑا کردیا جب کہ اللہ داد ٹیم ایک گول بھی نہ کرسکی اور ہار مقدر بنی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا
41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اہم اجلاس 27 فروری کو لاہور میں طلب
چیمپئنز ٹرافی؛ 8 ٹیموں میں جیت کی جنگ، کس کا پلہ بھاری ہے؟
محسن نقوی کی پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف جیت پر مبارکباد
جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنا ڈالے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر