
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب جاری
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ جاری ہے جس میں ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے۔
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ، لال قلعہ میں منعقد کی گئی ہے جس میں فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ نے شرکت کی۔
پلاٹینم کیٹیگری
پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی تمام پک مکمل ہوگئی ہے جس میں لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا انتخاب کیا جب کہ کراچی کنگز نے آسٹریلوی بلےباز ڈیوڈ وارنر کو پک کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین جب کہ پشاور زلمی نے رائٹ ٹو میچ کا استعمال کرتے ہوئے کوہلر کیڈ مور کا انتخاب کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے مائیکل بریسول اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ نے میتھیو شارٹ کو چُنا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فہیم اشرف کو پلاٹینم کیٹیگری کی دوسری باری میں منتخب کیا جب کہ کراچی کنگر نے پلاٹینم کیٹیگری راؤنڈ ٹو کی دوسری پک میں ایڈم ملن کر پک کرلیا۔
پلاٹینم راؤنڈ تھری میں کوئٹہ نے فن ایلن کو پک کرلیا، کراچی کنگز نے پلاٹینم کی تیسرے راؤنڈ کی پک میں وائلڈ کارڈ استعمال کرکے عباس آفریدی کو چن لیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹیگری کی پہلی باری میں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کا انتخاب کیا، پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری کی دوسری پک میں کوربن بوش کو چُن لیا جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو پک کرلیا۔
لاہور قلندرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری کی چوتھی پک میں سری لنکا کے کوشال پریرا کا انتخاب کیا جب کہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے اپنی دوسری باری میں محمد علی کو پک کرلیا۔
گولڈ کیٹیگری
پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری کی پہلی پک میں وائلڈ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے عبد الصمد کو چن لیا۔ ملتان سلطانزکی جانب سے گولڈ کی پک کے لئے اولمپئن ارشد ندیم کو بلایا گیا اور محمد حسنین کو ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں چن لیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ نے گولڈ کیٹیگری کی پہلی باری میں بین دروشوئس کو چن لیا اور کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری کی پہلی باری میں آل راؤنڈر عامر جمال کا انتخاب کیا۔
ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری کی دوسری باری میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام کو منتخب کیا، پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری کی دوسری پک میں ناہید رانا اور پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری کی تیسری باری میں آل راؤنڈر حسین طلعت کو پک کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News