
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ لاہور پہنچ گیا۔
کینگروز کا 14 رکنی پہلا دستہ گزشتہ رات لاہور پہنچا جہاں ان کا پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے شاندار استقبال کیا۔
آسٹریلوی دستے کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا، دستے میں کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور سپورٹنگ اسٹاف شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کینگروز کا دوسرا دستہ کل صبح 8 بجے لاہور پہنچے گا جو 17 رکنی دستے پر مشتمل ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی دستہ 22 فروری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپنی پہلی مہم کا آغاز روایتی حریف انگلینڈ سے کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News