Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا

چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا اور افغانستان مدمقابل تھے جو بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

بارش کے باعث آسٹریلوی بیٹنگ کے دوران میچ روکنا پڑا، مسلسل بارش کے باعث میچ شروع نہ ہو سکا، فیلڈ امپائر نے میچ کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کا ایک ایک پوائنٹ دے دیا۔

ایک پوائنٹ کی بدولت آسٹریلیا چیممپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 10 ویں گروپ میچ میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں جس میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جب کہ صدیق اللہ اتل 85 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں عظمت اللہ عمرزئی 67، ابراہیم زدران 22، کپتان حشمت اللہ شاہدی 20، راشد خان 19 اور رحمت شاہ 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشوئس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسویل اور ناتھن ایلیس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری تھی اور 12.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز اسکور کرلیے تھے تاہم بارش کے باعث میچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

افغانستان الیون:

کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی۔

آسٹریلیا الیون: 

Advertisement

کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر