سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ہونے والے چمپئینر ٹرافی میچ کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے آئی سی سی سیکیورٹی ہیڈ ڈیوڈ ماسکر سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی (سکیورٹی) عبدالوہاب نے سی سی پی او لاہور کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، جس کے بعد بلال صدیق کمیانہ نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور تعینات عملے کو ضروری ہدایات دیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چمپئینر ٹرافی میچوں کے دوران پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔
سی سی پی او لاہور نے بہترین پارکنگ انتظامات اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر انہیں متبادل روٹس سے بروقت آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لاہور پولیس کھیلوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
