Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل پاکستان میں سجے گا

Now Reading:

انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل پاکستان میں سجے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل پاکستان میں سجے گا، جس کے تحت پہلا میچ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس اہم موقع پر صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ پاکستان ائیر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ بھی پیش کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور انہوں نے تمام تر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لیے ہر ممکن سہولتیں دی جائیں گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لیے باعث افتخار ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔

اجلاس میں پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹر سکیورٹی، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمن، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ہیڈ آف آئی ٹی، ہیڈ آف ویمنز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

کل سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی اس اہم تقریب میں پاکستان کرکٹ کا شاندار جشن منایا جائے گا، جس سے نہ صرف کھیل کی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ میں مزید بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، اسکول اور کالج کے طلبہ کو مواقع ملیں گے
قومی کرکٹر عاکف جاوید نے اپنی خواہش میڈیا کو بتا دی
پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
تیسرا ٹی 20، میچ کے دوران قومی کرکٹرز کا گراؤنڈ میں روزہ افطار
حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا
لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی موت پُراسرار بن گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر